Thursday, March 28, 2024

ٹوکیو اولمپکس، چین میڈلز کی دوڑ میں سرفہرست، مزید 3 پاکستانی اتھلیٹس کا سفر ختم

ٹوکیو اولمپکس، چین میڈلز کی دوڑ میں سرفہرست، مزید 3 پاکستانی اتھلیٹس کا سفر ختم
August 2, 2021 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں اتھلیٹس کے درمیان میڈلز کی جنگ جاری ہے، چین میڈلز کی دوڑ میں سرفہرست ہے، مزید تین پاکستانی اتھلیٹس میڈلز جیتنے میں ناکام رہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں مزید تین پاکستانی اتھلیٹس کا سفر اختتام پذیر، 25 میٹر رپیڈ فائر پسٹل کے دوسرے مرحلے میں پاکستانی شوٹڑ جی ایم بشیر اور خلیل اختر میڈل مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔

پہلے مرحلے میں جی ایم بشیر نے 293 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ دوسرے مرحلے میں 286 وائنٹ حاصل کر سکے، خلیل اختر نے دوسرے مرحلے میں بھی 286 پوائنٹس اسکور کیے۔

ویمن کی دوس میٹر ریس میں پاکستان کی اتھلیٹ نجمہ پروین سب سے آخری نمبر پر رہیں۔

چین 24 گولڈ لیڈلز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر سر فہرست ہے، انڈونیشیا نے بیڈ منٹن ویمن کے ڈبلز کے ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔