Friday, March 29, 2024

پاک بحریہ اور میری ٹائم کا مشترکہ آپریشن ، غیر ملکی جہاز کے عملے کو ریسکیو کر لیا

پاک بحریہ اور میری ٹائم کا مشترکہ آپریشن ، غیر ملکی جہاز کے عملے کو ریسکیو کر لیا
August 1, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ اور میری ٹائم نے مشترکہ آپریشن کے دوران غیر ملکی جہاز کے عملے کو ریسکیو کر لیا۔

کمانڈر میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی احسان احمد نے بریفنگ میں بتایا انیس جولائی کو پاکستانی سمندری حدود میں جہاز ایم وی سواری ڈوبنے کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر فوری طور پر رسپانس کیا۔ جہاز کے عملے کے اٹھارہ میں سے پندرہ ارکان کو ریسکیو کیا گیا۔

بحیرہ عرب میں کراچی کے ساحل سے ایک سو نوے ناٹیکل میل دور صومالیہ جانے والا مال بردار جہاز طغیانی، اونچی لہروں اور تیزہواوں کے باعث توازن برقرار نہ رکھا سکا۔ پاک بحریہ اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے ڈوبنے والے جہاز کے عملے کو بچانے کے لیے مشترکہ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

عملے کے تین ارکان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈوبنے والے جہاز کے عملے کا تعلق سیریا سے ہے۔ جہاز بھارت سے صومالیہ جا رہا تھا۔