سوات، دیر، چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات (92 نیوز) سوات، دیر، چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ 178 کلومیٹر زیر زمین آیا اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔