Friday, April 26, 2024

کورونا ایس او پیز پر عمل کرکے بھارتی ویرینٹ سے بچا جا سکتا ہے، اسد عمر

کورونا ایس او پیز پر عمل کرکے بھارتی ویرینٹ سے بچا جا سکتا ہے، اسد عمر
August 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر (این سی اوسی)، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں، ایس او پیز پر عمل کرکے بھارتی ویرینٹ سے بچا جا سکتا ہے۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا، بھارتی ویرینٹ برطانوی قسم کے ویرینٹ سے زیادہ تیز ہے۔ کورونا وباء سے نکلنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے، 3 ہزار موبائل یونٹ گھر گھر جا کر لوگوں کو ویکسین لگا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا، 3 کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا چکے ہیں، ٹارگٹڈ طریقے سے بندشیں لگائی جاتی ہیں تاکہ لوگوں کا کاروبار متاثر نہ ہو۔ مزید کہا، وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کم سے کم پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔ ہر طرف ہم کورونا کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، بنگلہ دیش میں بھی بہت خراب صورت حال ہے، انڈونیشیا میں بھی کورونا سے روزانہ 16 سو ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ ہمارے خطے میں کورونا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔

اسد عمر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ماسک پہنیں، ایس او پیز پر عمل کرکے بھارتی ویرینٹ سے بچا جا سکتا ہے۔ بڑے ملکوں میں بھی مربوط نظام نہ ہونے کی  وجہ سے ناکامی ہوئی، ہم نے جو نظام بنایا اس کی وجہ سے بہت فائد ہ ہوا اور این سی او سی قومی پلیٹ فارم بنا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی بولے کہ، کورونا کی چوتھی لہر انتہائی خطر ناک ہے، اربوں روپے کی ویکسین منگوا رہے ہیں، بڑی تعداد میں ویکسین لگنے کے باوجود ویکسین کی کوئی کمی نہیں آئی، پاکستان نے جو کامیابی حاصل کی وہ بڑے ملک بھی حاصل نہیں کر سکے۔ اللہ کی مہربانی سے کورونا وبا  کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔ کل وزیر اعظم کو کورونا سے متعلق سفارشات پیش کریں گے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 8.8 فیصد ہے، کورونا کی چوتھی لہر سے اسپتالو ں پر دباوَ بڑھ رہا ہے، کورونا ویکسی نیشن کرانے سے ہی ہم چوتھی لہر سے نکل سکیں گے۔