Thursday, March 28, 2024

سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی
July 31, 2021 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سندھ میں تبدیلی کیلئے پُراُمید ہیں، کہتے ہیں کہ سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ، سندھ کے لوگوں کو قائل کر لیا جائے وہاں بھی تبدیلی آ جائیگی۔

اُنہوں نے کہا، گلگت بلتستان کے بعد تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے، سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کی نشست پر تحریک انصاف جیتی۔

وزیرخارجہ مزید بولے کہ، ملتان کیلئے 117 اسکیموں کی منظوری مل گئی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا ورک الاٹ ہوچکا ہے۔ بہالپور سیکرٹریٹ کیلئے بھی 30 ایکڑ زمین حاصل کرلی گئی ہے۔