Thursday, April 25, 2024

معیشت اوپر جاتے ہوئے لاک ڈاؤن نامناسب ہے، فواد چودھری

معیشت اوپر جاتے ہوئے لاک ڈاؤن نامناسب ہے، فواد چودھری
July 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے اقدامات پر اظہارِتشویش کردیا، وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے، معیشت اوپر جاتے ہوئے لاک ڈاؤن نامناسب ہے۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی آپشن کسی صوبے کو دستیاب نہیں، این سی او سی کی گائیڈلائنز پر عمل کرنا ہوگا، اگر اتنے عقلمند ہوتے تو آج کراچی کی یہ حالت نہ ہوتی۔

فواد چودھری نے سندھ میں صنعتوں کو فوری کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ کراچی کو انتقام کے تحت پیچھے دھکیلا جارہا ہے، سندھ حکومت کے انفرادی فیصلے ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔