Saturday, April 27, 2024

پی ٹی آئی سندھ میں بھی حکومت بنائیگی، شیخ رشید

پی ٹی آئی سندھ میں بھی حکومت بنائیگی، شیخ رشید
July 31, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ، سندھ میں لاک ڈاؤن سے نقصان ہوگا۔ پی ٹی آئی سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔

شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب میں صوبائی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا، صوبائی حکومت کو عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا ماڈل اپنانا چاہئے۔

اُنہوں نے کہا عمران خان کی حکومت نے کشمیر میں بھی حکومت بنائی ہے، اب سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔ کہا کہ بہت پہلے کہہ دیا تھا ن لیگ سے ش نکلے گی، آزاد کشمیر کے وزیر اعطم کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔ مزید کہا کہ، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، پی ٹی آئی روز بروز بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

دنیا کی کوئی طاقت پاک چین تعلقات خراب نہیں کر سکتی، پاکستان اور چین کے تعلقات کوہ ہمالیہ سے بلند ہیں۔ ساری قوم چین کے ساتھ ہے، تعلقات خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، میرا بس چلے تو نور مقدم کے قاتل کو خود گولی ماردوں، افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں پکڑے چاروں ڈرائیور رہا کردیئے ہیں۔ لال حویلی پر دو دفعہ فائرنگ ہوئی، افغان امور کے حوالے سے وزارت خارجہ جواب دے گی۔

وزیرداخلہ بولے کہ، میرٹ پر لوگوں کو بھرتی کریں گے، کچے ملازمین کو پکا کرنا اور گھر کی سہولیات دینا میری زندگی کا مقصد ہے، نالہ لئی میرے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ راولپنڈی میں یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ، جھنگی سیداں میں ورکرز کے فلیٹ بنا کر دیں گے حکومت کے آخری دو سال صرف غریبوں کے لئے کام کروں گا۔ میونسپل لیبر یونین کے نومنتخب قائدین سے حلف لے لیا۔ اُمید ہے شہر کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔