Friday, April 26, 2024

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے اضافہ کیا جارہا ہے، شہباز گل

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے اضافہ کیا جارہا ہے، شہباز گل
July 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) شہباز گل کا کہنا ہے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے اضافہ کیا جارہا ہے۔

شہباز گل نے ٹویٹ کیا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے عام آدمی اور کسان متاثر ہوتے ہیں۔ اوگرا نے مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بڑھانے کی بھی تجویز دے دی۔