Thursday, April 18, 2024

تاجر ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کو مسترد کر دیا

تاجر ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کو مسترد کر دیا
July 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے صنعتکاروں اور تاجروں نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر سندھ حکومت کے صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 آگست تک لاک ڈاؤن لگانے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

صدر ایف  پی سی سی آئی  ناصر حیات مگوں   نے سندھ حکومت کے فیصلے کو  انڈسٹری  کیلئے تباہ کن  قراردیا   اور فیصلے پر نظر ثانی  کی اپیل کر دی  جبکہ تاجر رہنما شرجیل گوپلانی  نے بھی لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

صدر الیکٹرونک مارکیٹ  کے صدر رضوان عرفان اور تاجر رہنما عتیق میر بولے  کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن  کا فیصلہ کرنے سے پہلے کوئی مشاورت نہیں کی  تھی۔ فیصلہ بے روزگاری میں اضافے کا باعث بنے گا۔

سندھ میں سخت لاک ڈاؤن  کے فیصلے سے  پریشان تاجر برادری کا  کہنا ہے صوبائی حکومت  نے ماضی کی طرح  اس بار  بھی مایوس کیا  ہے۔