Friday, April 19, 2024

گورنر سندھ کی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ماہم کے گھر آمد ، والدین سے تعزیت کی

گورنر سندھ کی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ماہم کے گھر آمد ، والدین سے تعزیت کی
July 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کورنگی میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 6 سالہ ماہم کے گھر پہنچے۔ گورنر سندھ نے ماہم کی والدین سے تعزیت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے اس واقع کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کا اعلان کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ ایس ایس پی نے انہیں مرکزی ملزم کی گرفتاری کا بتایا ہے ۔ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کو صرف ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی کراچی میں ہونے والے جرائم کو روکا جا سکتا ہے ۔ کراچی کو سیف سٹی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہو گا ۔ شہر بھر میں کیمرے نصب کر کے ہی جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دینے کا قانون بنا رہے ہیں ۔ زلت کی موت سے بڑی کیا سزا ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے متاثرہ فیملی کو وزیر اعظم کی جانب سے مالی امداد بھی دی اور انکے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔