Thursday, April 25, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی عوام سے لاک ڈاؤن کامیاب بنانے میں تعاون کی اپیل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی عوام سے لاک ڈاؤن کامیاب بنانے میں تعاون کی اپیل
July 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے لاک ڈاؤن کامیاب بنانے میں تعاون کی اپیل کر دی۔

کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ سندھ حکومت نے کراچی میں 31 سے 8 آگست تک نئی پابندیوں کے ساتھ جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں ڈیلٹا ویرینٹ کو نہ روکا گیا تو اگلے پانچ روز میں اسپتالوں میں گنجائش ختم ہو جائے گی۔

کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے سی ایم سندھ نے کہا لاک ڈاؤن میں ریٹیل کاروبار بند کر رہے ہیں۔ برآمدی صنعتوں کو کھلا رکھا جائے گا۔ بینکوں کو کم ازکم اسٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کے لئے لکھیں گے۔ اسٹاک ایکسچینج ، کراچی پورٹ ، کریانہ اسٹور ، میڈیکل اسٹور ، پیٹرول پمپ کھلے رہے گے۔ ریسٹورینٹس میں صرف ڈیلیوری کی اجازت ہو گی۔

سی ایم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ بولے کہ لاک ڈاؤن پر اسدعمر، فیصل سلطان کو اعتماد میں لیا ہے۔ اس دوران اسپتالوں کی استعداد بڑھائیں گے۔ سندھ کابینہ اجلاس ملتوی کر رہے ہیں۔ پولیس سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لئے وزرا مانیٹرنگ کرینگے۔ ہمارا فوکس کراچی کے لئے ہے۔ اگلے دنوں میں امتحانات نہیں ہونگے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 9 دن تک لاک ڈاؤن پر  سختی سے عمل کرائیں گے۔ سب  کچھ من و عن رہا تو 9 آگست کو چیزیں  کھولنے  کی طرف جائیں گے۔