Friday, March 29, 2024

پنجاب، چھٹی سے گیارہویں جماعت کیلئے قران کی لازمی تعلیم کا نصاب جاری

پنجاب، چھٹی سے گیارہویں جماعت کیلئے قران کی لازمی تعلیم کا نصاب جاری
July 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے چھٹی سے گیارہویں جماعت کے لیے قران کی لازمی تعلیم کا نصاب بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی سے باہوریں جماعت کے طلبہ کو قران ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ چھٹی جماعت کے بچوں کو پہلا اور دوسرا پارہ ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا، ساتویں کے طلبا تیسرا اور پانچواں پارہ پڑھیں گے۔

آٹھویں جماعت کے بچوں کو چھٹے سے نویں پارے کی تعلیم دی جائے گی، جبکہ نویں کے بچوں کیلئے 10 ویں سے 16 واں پارہ نصاب میں شامل ہو گا۔

دسویں کے طلبہ کو سترھویں سے 23 واں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو چوبیسویں سے 30 واں پارہ پڑھایا جائے گا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ہفتے 3 سے 4 پریڈ قرآن پاک کی پڑھائی کے لیے مختص ہوں گے۔

پہلی جماعت کے طالب علموں کو قرآنی قائدہ اور آخری چار صورتیں پڑھائی جائیں گی، دوسری جماعت پہلا اور دوسرا،تیسری جماعت کو تیسرے سے آٹھواں پارہ پڑھایا جائے گا۔

چہارم میں پارہ 9 سے 18،پانچویں جماعت میں پارہ 19 سے پارہ 30 تک پڑھایا جائے گا، سالانہ امتحان میں قرآن پاک کےمضمون کے پچاس نمبر شامل ہوں گے۔