Friday, March 29, 2024

اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھنے پر مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا امکان

اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھنے پر مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا امکان
July 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھنے پر مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں بڑھتے کورونا کیسز سے متعلق محکمہ ضلعی صحت نے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا کہہ دیا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نے اسلام آباد انتظامیہ کو خط تحریر کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سات روز سے کچھ علاقوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا پھیلاؤ کے علاقوں میں شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت روکی جائے۔ مزید کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نقل و حمل روکنے کے سخت اقدامات کئے جاہیں۔

خط میں کہا گیا کہ سیکٹر جی ٹن فور کی سٹریٹ 10 ,40 ,42 ,45 اور 53 میں اسمارٹ لاک ڈاون لگایا جائے ، آئی ایٹ فور کی سٹریٹ 85 ,86 ,104اور 105 میں شہریوں کی نقل و حرکت روکی جائے۔ جی 13/2  کی سٹریٹ 589 میں شہریوں کی نقل و حرکت روکی جائے۔متعلقہ علاقوں میں ایمرجنسی اقدامات لیے جاہیں۔