Tuesday, April 16, 2024

دوحہ معاہدے کے بعد افغانستان میں تشدد بڑھا، جان ایف سپکو

دوحہ معاہدے کے بعد افغانستان میں تشدد بڑھا، جان ایف سپکو
July 29, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) طالبان کی پیش قدمی سے افغان حکومت مشکلات کا شکار ہے، امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن جان ایف سپکو نے رپورٹ جاری کردی۔

امریکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ستمبر سے نومبر تک طالبان نے 13  ہزار 242 حملے کئے، دوحہ معاہدے کے بعد ہر 3 ماہ میں طالبان حملوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد رہی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے طالبان افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کیلئے فوجی انخلا پر اتفاق کیا، دوحہ معاہدے کے بعد بین الافغان مذاکرات آگے بڑھنے کے بجائے تشدد میں اضافہ ہوا۔ افغانستان میں بڑھتے تشدد سے افغان فورسز، شہریوں کی اموات میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات رکنے کے باوجود امریکی فوجیوں کا انخلا تیزی سے جاری ہے، طالبان کے حالیہ حملوں کیلئے افغان فوج تیار نہیں بلکہ حیرت زدہ نظر آئی، افغان فوج طالبان کے حملوں کے بعد اب دفاعی پوزیشن پر ہے۔