Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر وزیراعظم کیلئے مشاورت شروع کردی

وزیراعظم عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر وزیراعظم کیلئے مشاورت شروع کردی
July 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آزاد جموں و کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟، وزیراعظم عمران خان نے مشاورتی عمل شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی کو بلا لیا۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود، سینئر رہنماء خواجہ فاروق، سردار تنویر الیاس ملاقات کریں گے۔

آزاد کشمیر کی صدارت، وزرات عظمیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور کابینہ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔