Friday, April 19, 2024

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، مفتاح اسماعیل کے خلاف نئی انکوائری کی منظوری

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، مفتاح اسماعیل کے خلاف نئی انکوائری کی منظوری
July 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے خلاف نئی انکوائری کی منظوری دیدی گئی۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدات نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاونٹبیلٹی اور تمام ڈی جیز شریک ہوئے ۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے اجلاس میں 4 انکوائریوں کی منظوری دی ہیں ۔

اجلاس میں غیر قانونی ٹیسٹنگ کمپنی سید تجمل حسین کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری  دی گئی ۔ اجلاس میں مالم جبہ کیس پشاور ہائی کورٹ کی روشنی میں آگے لے کر چلنے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اب تک 814 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے ۔ نیب کے اس وقت 1273 ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ہیں جن کی مالیت 1300 ارب روپے ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے عوام کے پیسے برآمد کرکے واپس کروائے ۔