Saturday, April 27, 2024

نون لیگ کو اپنے بیانیہ کے باعث شکست ہوئی ، فرخ حبیب

نون لیگ کو اپنے بیانیہ کے باعث شکست ہوئی ، فرخ حبیب
July 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے نون لیگ کو اپنے بیانیہ کے باعث شکست ہوئی۔

فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سال 2013 میں پی ٹی آئی کے ووٹ ن سے زیادہ اور سیٹیں کم تھیں۔ کشمیر میں ن لیگ کو بنانیے کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔ دھاندلی کا رونا دھونا نہیں چلے گا۔ نون لیگ کشمیریوں کا فیصلہ تسلیم کرے۔ عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان ہیں۔ انہوں نے کہا آپ عمران خان پر تنقید کرتے ہیں ، اپنے انکل مودی کا نام تک نہیں لیتے۔ نوازشریف لندن میں ملک دشمنوں سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پی پی کی فنڈنگ کا کیس کر رکھا ہے۔ دونوں جماعتوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے دستاویزات کا جائزہ لینے کی درخواست کی ہے۔ ویسے تو دونوں نے کوئی ریکارڈ جمع ہی نہیں کرائے۔ ن لیگ نے 12 اور پیپلزپارٹی نے 7 اکائونٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ قانون کے مطابق پارٹی اکائونٹس الیکشن کمیشن میں ظاہر کرنا لازمی ہے۔ فاروق حیدر، شاہد خاقان اور ارسطو نئے ریاضی دان سامنے آئے ہیں۔