Saturday, April 20, 2024

منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، آرمی چیف

منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، آرمی چیف
July 28, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اے این ایف حکام کی جانب سے آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ منشیات کا پیسہ دہشت گردی کو تقویت دینے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ منشیات تیار کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں۔ منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔