Tuesday, April 23, 2024

مسلم لیگ نون کو اپنی شکست تسلیم کرلینا چاہیے، فواد چودھری

مسلم لیگ نون کو اپنی شکست تسلیم کرلینا چاہیے، فواد چودھری
July 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے، مسلم لیگ نون کو اپنی شکست تسلیم کرلینا چاہیے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، جہاں یہ الیکشن ہارتے ہیں کہتے ہیں دھاندلی ہوگئی۔ انتخابی اور نیب اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا نور مقدم کیس میں کسی ملزم کا نام ای سی ایل میں نہیں، تمام ملزم گرفتار ہیں تو بیرون ملک کیسے جائیں گے؟۔

فواد چودھری نے بتایا ابھی تک ہم ویکسی نیشن کے ٹارگٹ سے دور ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں بینکوں میں بھی ویکسی نیشن کا انتظام کیا جائے۔ ریکوڈک کیس کے فیصلے کو ابھی تک بھگت رہے ہیں، سکیورٹی کے سب سے زیادہ اخراجات عدلیہ پر ہو رہے ہیں۔