Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ اُمور، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ اُمور، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی، دو طرفہ اُمور، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کے موقع پر شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید مواقع ڈھونڈنے چاہییں۔