Saturday, April 27, 2024

پچیس جولائی کو جمہوریت پھر ہار گئی، شاہد خاقان عباسی

پچیس جولائی کو جمہوریت پھر ہار گئی، شاہد خاقان عباسی
July 27, 2021 ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پچیس جولائی کو جمہوریت پھر ہار گئی۔

منگل کے روز مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا، آزاد کشمیر میں وہی ہوا جو دو ہزار اٹھارہ میں پاکستان میں ہوا تھا۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا۔ مسلم لیگ ن کا ووٹر اپنے مؤقف پر قائم رہا۔

اُنہوں نے کہا، معاملہ پری پول رگنگ سے شروع ہوتا ہے، اُمیدواروں کو بلا کر کہا گیا وفاداریاں بدل لو۔ عوامی رائے کی کوئی اہمیت نہیں رہی، انتخابی عمل ریاست کے قبضے میں ہے۔

اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہا، امریکی حکومت سے احتجاج کیا جائے کہ کن حقائق کی بنیاد پر یہ رپورٹ شائع کی گئی۔

فاروق حیدر نے کہا، آزاد کشمیر کا الیکشن چھوٹا نہیں بہت بڑا تھا، انتخابی نتائج سے بد اعتمادی پھیلی۔

ن لیگی رہنماء احسن اقبال نے کہا، شفاف الیکشن ہوتے تو نون لیگ کی جیت یقینی تھی۔ آزادکشمیرمیں کشمیریوں کے لیے آواز صرف ن لیگ نے ہی اٹھائی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، راجہ فاروق حیدر کے دور میں بہترین گورننس اور امن عامہ قائم رہی۔ 70 سال میں پاکستان میں اتنی ڈویلپمنٹ نہیں ہوئی جتنی ن لیگ کے دور میں ہوئی۔