Thursday, April 25, 2024

ملکوال، دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا

ملکوال، دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا
July 27, 2021 ویب ڈیسک

ملکوال (92 نیوز) ملکوال میں مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا، مقتولین عدالت میں پیشی سے واپس جا رہے تھے۔

چوٹ دھیراں پل کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کیا، پولیس کے مطابق مقتولین ملکوال کچہری سے پیشی کے بعد گاڑی پر واپس میانہ گوندل جارہے تھے کہ کار سوار ملزمان نے گولیاں ماردیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ڈی پی او کے نوٹس پر علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔