Thursday, April 18, 2024

44 انتخابی نشستوں میں سے 25 سیٹوں پر پی ٹی آئی جیتی، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

44 انتخابی نشستوں میں سے 25 سیٹوں پر پی ٹی آئی جیتی، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
July 26, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیرعبد الرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ، 44 انتخابی نشستوں میں سے 25 سیٹوں پر پی ٹی آئی جیتی ہے۔

عبد الرشید سلہریا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زائد رہا، دھاندلی کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ سزا الگ بات ہے اور کسی کا الیکشن جیتنا الگ بات ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ، مخصوص نشستوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 53 نشستوں کا ایوان پورا ہوتے ہی حکومت سازی کا شیڈول دے دیں گے۔ سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ نے گراں قدر خدمات پیش کی ہیں۔