Saturday, April 20, 2024

دورہ ویسٹ انڈیز، قومی کرکٹ ٹیم کی براستہ لندن بارباڈوس روانگی

دورہ ویسٹ انڈیز، قومی کرکٹ ٹیم کی براستہ لندن بارباڈوس روانگی
July 26, 2021

لندن (92 نیوز) دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی براستہ لندن بارباڈوس روانہ ہو گئے۔

تمام کھلاڑی بارباڈوس وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے پہنچ جائیں گے، بارباڈوس پہنچنے پر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا اور وہ قرنطینہ میں چلے جائیں گے۔ پاک ویسٹ انڈیز سیریز میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

باربار ڈوس میں موجود ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا۔