Friday, April 26, 2024

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، 4 افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، 4 افراد زخمی
July 26, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کا مصروف ترین علاقہ ہزار گنجی آج صبح زور دار دھماکے سے گونج اٹھا۔ سبزی منڈی کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہو ئے جنہیں فوری طورپر بی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس ،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں ایک کلوگرام دھماکہ خیز مواد شامل کیا گیا تھا دھماکے سے دو گاڑیوں اور ایک موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ دو مریض تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ہزار گنجی میں ہونے والے بم دھماکے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد بار یہاں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔