Friday, March 29, 2024

آزاد کشمیر انتخاب کے دوران پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4 جوان شہید

آزاد کشمیر انتخاب کے دوران پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4 جوان شہید
July 25, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آزاد کشمیر انتخاب کے دوران پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 4 جوان شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثہ لسوا کے قریب ہوا۔ گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج کی ٹیم آزاد کشمیرانتخابات میں امن ومان کی ڈیوٹی پر معمور تھی۔