Tuesday, April 23, 2024

سندھ میں بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیادوں پر ہوں گے ، مراد علی شاہ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیادوں پر ہوں گے ، مراد علی شاہ
July 25, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیادوں پر ہوں گے۔

وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے علی حسن شاہانی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا سندھ میں بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیادوں پر ہونگے۔ عام انتخابات سے قبل ہی سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ مردم شماری پر اعتراضات ہیں جس کے ثبوت سی سی آئی میں پیش کیئے ہیں۔ سندھ سرکار نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے بحث کرانے کیلئے خط لکھا ہے۔ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایسے کرائیں گے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

مرادعلی شاہ نے کہا پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو چاہیئے کہ اپوزیشن کو متحد کریں۔ بلاول بھٹو زرداری آل پارٹیز کانفرنس بلا کر پی ڈی ایم کا قیام عمل میں لائے۔ پی ڈی ایم بنانے کا مقصد عمران حکومت سے نجات تھا مگر کچھ لوگوں نے بلاول بھٹو سے استعفی مانگا۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھرمتحد ہونے کی ضرورت ہے۔