Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی کے جاوید ایوب ایک سو انتالیس ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

پیپلزپارٹی کے جاوید ایوب ایک سو انتالیس ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ
July 25, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز پر پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔ ایل اے ستائیس مظفرآباد ون پولنگ اسیٹیشن نمبر ایک سو تینتیس کا نتیجہ آیا۔

پیپلزپارٹی کے جاوید ایوب ایک سو انتالیس ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پی ٹی آئی کے عتیق الرحمان سو ووٹوں کے ساتھ دوسرے ، نون لیگ کی نورین عارف آٹھ ووٹ لے کر تیسرے اور مسلم کانفرنس کے سلیم اعوان دو ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

ادھر ایل اے 15 وسطی باغ سے 60 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج بھی آ گئے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار سردار تنویر الیاس کے 3400 ، پیپلز پارٹی کے ضیا القمر کے 2000 اور مسلم کانفرنس کے راجہ یاسین کے 1800 ووٹ ہیں۔ ایل اے 14 دھیر کوٹ میں 54 پولنگ اسٹیشنز پر سردارعتیق احمد خان 8955 ووٹ سے آگے ہیں اور پی ٹی آئی کے میجر ر لطیف خلیق کے  4226 ووٹ ہیں۔