Tuesday, April 16, 2024

آزاد کشمیر کے عوام کو عمران خان کی شکل میں مؤثر آواز سنائی دے رہی ہے، شاہ محمود

آزاد کشمیر کے عوام کو عمران خان کی شکل میں مؤثر آواز سنائی دے رہی ہے، شاہ محمود
July 25, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا، آزاد کشمیر کے عوام کو عمران خان کی شکل میں مؤثر آواز سنائی دے رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا، الیکشن میں لڑائی جھگڑے کے واقعات نہیں ہونے چاہیئں، ووٹرز کو اپنی پسند کے امیدوار کوپر امن طریقے سے ووٹ دینا چاہئے۔ آزاد کشمیر کے ووٹرز باہر نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

اُنہوں نے کہا، وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی حکومت ساتھ مل کر کام کرے گی، آزاد کشمیر میں جاری منصوبوں کو مکمل کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کریں گے۔ پاکستان پوری شدو مد کیساتھ کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔ کہا کہ، بھارت کی کشمیر پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا بلاول کی باتوں کا برا نہیں مناتے، وہ ابھی بچہ ہے۔ بلاول کو جو سبق پڑھایا جاتا ہے وہ وہی دہرا دیتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا، ظلم، جبر، کرپشن کے ذریعے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے۔ شفاف الیکشن ہوگئے تو سندھ میں ان کی حکومت نہیں بنے گی۔ یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں، ان کے پاس صرف تقریریں ہیں۔ مزید کہا کہ، پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں زرداریوں کی پارٹی بن چکی ہے۔