Saturday, April 20, 2024

آزاد کشمیر میں ن لیگ کا عملہ باہر نکال کے ووٹ چوری کئے جا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

آزاد کشمیر میں ن لیگ کا عملہ باہر نکال کے ووٹ چوری کئے جا رہے ہیں، مریم اورنگزیب
July 25, 2021

لاہور (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کا عملہ باہر نکال کے ووٹ چوری کئے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مذمتی بیان میں کہا، مختلف پولنگ سٹیشنز پر ن لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو داخل ہونے سے روکنا ڈسکہ الیکشن کا ایکشن ری پلے ہے۔

اُنہوں نے کہا، کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ایجنٹس کی غیرموجودگی میں بیگز کو کھولا گیا، بیلٹ بُکس کے حوالے سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، فائرنگ کے واقعات کی اطلاعات تشویشناک ہیں، پی ٹی آئی کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔ 2018 والے ہتھکنڈے اختیار کرنے کی کوشش بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔