Saturday, April 20, 2024

آج اہلیان آزاد کشمیر کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، فردوس عاشق اعوان

آج اہلیان آزاد کشمیر کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، فردوس عاشق اعوان
July 25, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا، آج اہلیان آزاد کشمیر کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔ 

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا، پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھولنے جا رہی ہے۔ کشمیریوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کیا، اپناسفیر بنایا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ، آج آزاد کشمیر میں مافیاز کے بت پاش پاش ہونے جا رہے ہیں، کشمیر کے ووٹرز کا رجحان صرف پی ٹی آئی کی طرف ہے۔