Thursday, April 25, 2024

‏آزاد کشمیر انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، فواد چودھری

‏آزاد کشمیر انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، فواد چودھری
July 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا، ‏آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں۔

فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں کہا، ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا، کشمیر الیکشن میں ‏گلگت بلتستان کی طرح مودی کے یاروں اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو شکست ہوگی۔