Thursday, March 28, 2024

برطانیہ کو افغانستان میں شکست نہیں ہوئی، برطانوی آرمی چیف کی انوکھی منطق

برطانیہ کو افغانستان میں شکست نہیں ہوئی، برطانوی آرمی چیف کی انوکھی منطق
July 25, 2021

لندن (92 نیوز) برطانوی آرمی چیف کی انوکھی منطق، کہتے ہیں کہ، برطانیہ کو افغانستان میں شکست نہیں ہوئی۔ 

برطانوی آرمی چیف جنرل نک کارٹر کا کہنا ہے ہار جیت کا فیصلہ اتنی جلدی نہیں کیا جاسکتا۔ نائن الیون جیسے حملوں کو افغانستان سے ہونے سے روکا گیا، برطانوی فوج نے انتہائی دباؤ میں غیرمعمولی ہمت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا، افغان جنگ میں ہلاک برطانوی فوجوں کو ہر روز یاد کرتا ہوں، افغانستان میں لڑنے والے سبھی اپنا سر بلند رکھ سکتے ہیں۔