Friday, April 26, 2024

ایل اے 20 راولاکوٹ ریڑبن میں ووٹرز کا احتجاج، پولنگ اسٹیشن کو تالے لگا دیئے

ایل اے 20  راولاکوٹ ریڑبن میں ووٹرز کا احتجاج، پولنگ اسٹیشن کو تالے لگا دیئے
July 25, 2021

راولاکوٹ (92 نیوز) ایل اے 20 راولاکوٹ ریڑبن میں ووٹرز کے احتجاج پر پولنگ اسٹیشن کو تالے لگا دیئے گئے۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ، 150 سے زائد ووٹرز کے نام لسٹ سے غائب ہیں۔

ادھر نیلم ویلی کے دونوں حلقوں میں خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر خاتون پولنگ آفیسرز کے غائب ہونے پر خواتین ووٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پشاور میں حلقہ 45 کے لیے قائم پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹوں کی بدنظمی کے باعث پولنگ کاعمل روک دیا گیا، پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 6 افراد گرفتار کرلئے۔