Friday, April 19, 2024

پولنگ کا عمل پُرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

پولنگ کا عمل پُرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
July 25, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ، پولنگ کا عمل پرامن طور پر جاری ہے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، عوام اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں۔ الیکشن میں ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے زیادہ ہوگا۔

عبدالرشید سلہریا نے کہا، پریزائیڈنگ افسر سے کہا ہے نتائج کا موقع پر اعلان کریں اور پولنگ ایجنٹ کو کاپی دیں۔ اُنہوں نے مزید کہا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔