Thursday, April 25, 2024

افغان سرزمین سے پاکستان کیلئے دہشت گردی کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اقوام متحدہ

افغان سرزمین سے پاکستان کیلئے دہشت گردی کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اقوام متحدہ
July 25, 2021

نیویارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا، افغان سرزمین سے پاکستان کیلئے دہشت گردی کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کو بھارتی امداد کے پختہ ثبوت بھی پاکستان نے دیئے، بھارت کی دہشت گردوں کی کفالت پاکستان سمیت خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ہے۔

اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے28ویں رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کالعدم ٹی ٹی پی نے بھتہ خوری اور اسمگلنگ سے اپنے مالی وسائل میں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان نے کالعدم گروہوں سے دنیا کو لاحق خطرات پر عالمی برادری کی بروقت توجہ دلائی تھی۔