Friday, March 29, 2024

آزاد کشمیر الیکشن میں کئی بڑے مقابلے ہوں گے

آزاد کشمیر الیکشن میں کئی بڑے مقابلے ہوں گے
July 25, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر الیکشن میں کئی بڑے مقابلے ہوں گے، ایل اے دو میرپور میں پیپلزپارٹی کے قاسم مجید اور نون لیگ کے نذیر انقلابی میں مقابلہ ہوگا۔

ایل اے تین میرپور میں پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان اور نون لیگ کے چودھری سعید آمنے سامنے ہیں۔ ایل اے پندرہ باغ میں نون لیگ کے مشتاق منہاس اور پی ٹی آئی کے تنویر الیاس مدمقابل ہیں۔

ایل اے بیس پونچھ میں پیپلزپارٹی کے سردار یعقوب اور نون لیگ کے سردار عبدالرشید کا مقابلہ ہوگا۔ ایل اے پچیس نیلم میں نون لیگ کے غلام قادر اور پی ٹی آئی کے حاجی گل مدمقابل ہیں۔