Saturday, April 20, 2024

نوازشریف کو باہر بھیجنا خطرناک تھا، فواد چودھری

نوازشریف کو باہر بھیجنا خطرناک تھا، فواد چودھری
July 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں، نوازشریف کو باہر بھیجنا خطرناک تھا، ایسے لوگ عالمی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔

فواد چودھری اپنے ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں، مودی، محب یا امراللہ صالح، ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

ادھر وزیرتوانائی حماد اظہر بولے پاک وطن کے بارے نازیبا الفاظ کہنے والوں کو جنھوں نے ڈرائنگ روم میں بٹھایا، انھیں جلد عوام سے کرارا جواب ملنے والا ہے۔

معاون خصوصی شہبازگل نے کہا میاں محب مودی ملاقات کشمیر کے الیکشن کو متنازعہ دکھانے کے منافقانہ ایجنڈے پر ہوئی۔