Friday, March 29, 2024

نوازشریف سے را کے ایجنٹ مل رہے ہیں، آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟، شیخ رشید

نوازشریف سے را کے ایجنٹ مل رہے ہیں، آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟، شیخ رشید
July 24, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا، نوازشریف سے را کے ایجنٹ مل رہے ہیں، آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، آپ مودی سے پگڑیاں بدلتے ہیں، کہاں سے کشمیری ہیں؟۔ مزید کہا کہ، نوازشریف جس تکلیف میں ہیں وہ انہوں نے خود منتخب کی۔

اُنہوں نے کہا، نوازشریف صبح واپسی کا اعلان کریں، خصوصی فلائٹ اور فول پروف سکیورٹی دیں گے،، انکی پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، میرا لال حویلی سے لال چوک تک رشتہ ہے۔ کشمیری بھولے نہیں ہیں، جینیئس قوم ہے، ڈوگراراج سے لڑ رہے ہیں۔ کل آزادکشمیر میں پی ٹی آئی جیتے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، مولانا فضل الرحمن کئی بار کشمیری کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن انکی کارکردگی انتہائی ناقص تھی، بھارت اور اسرائیل نے ہائبرڈ وار شروع کررکھی ہے۔ چار سے چھ ماہ بہت اہم ہیں۔