Friday, April 26, 2024

مقبوضہ بیت المقدس، غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کیخلاف مظاہرے، جھڑپیں، 140 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس، غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کیخلاف مظاہرے، جھڑپیں، 140 فلسطینی زخمی
July 24, 2021

مقبوضہ بیت المقدس (92 نیوز) مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کے خلاف مظاہروں کے دوران صہیونی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 140 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 140 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 9 فلسطینیوں کو گولیاں لگی ہیں جب کہ درجنوں افراد ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

مغربی کنارے میں نابلوس کے قریب بیتا کے علاقے میں اسرائیلی آباد کاری کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیل نے اب تک لاکھوں یہودیوں کی غیر قانونی بستیاں قائم کی ہیں۔