Friday, April 26, 2024

ملتان، بحرین جانیوالے مسافر کے سامان سے 2 کلو ہیروئن برآمد

ملتان، بحرین جانیوالے مسافر کے سامان سے 2 کلو ہیروئن برآمد
July 24, 2021

ملتان (92 نیوز) ملتان میں اے این ایف اور اے ایس ایف کی ایئر پورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے دو کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق مسافر کی شناخت سلیم خان کے نام سے ہوئی، ملزم خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے جس کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے تھانہ منتقل کر کے پوچھ گچھ جاری ہے۔