Thursday, March 28, 2024

باندی پورہ، قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید

باندی پورہ، قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید
July 24, 2021

سری نگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوانوں شہید ہوگئے۔

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع باندی پورہ میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے۔

اس سے ایک روز قبل قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں سوپور قصبے میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ اس نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رکھی گئی۔