Friday, April 19, 2024

بھارت کا اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں کی جاسوسی کرانیکا انکشاف

بھارت کا اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں کی جاسوسی کرانیکا انکشاف
July 24, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت کی جانب سے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں کی جاسوسی کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے ان کشمیری رہنماؤں کی بھی جاسوسی کی جو دہلی کی سرکاری پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے، جاسوسی کا عمل2017  سے 2019 تک جاری رہا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء سید علی شاہ گیلانی کے خاندان کے 4 افراد کے فونز کو ہدف بنایا گیا۔ سید علی گیلانی کے داماد، صحافی افتخار گیلانی اور ان کے سائنسدان بیٹے نسیم گیلانی کی بھی جاسوسی کی گئی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کا فون بھی نشانے پر تھا اور ان کے ڈرائیور اور انسانی حقوق کے رہنماء وقار بھٹی کے فون کو بھی ہدف بنایا گیا۔

حریت پسند رہنماء بلال لون اور ایس اے آر گیلانی کے فون کا بھی اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے تجزیہ کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خاندان کے 2 افراد کے فونز کی بھی جاسوسی کی گئی۔