Friday, April 19, 2024

آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل کل لگے گا، پولنگ سامان کی ترسیل آج کی جائیگی

آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل کل لگے گا، پولنگ سامان کی ترسیل آج کی جائیگی
July 24, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل کل لگے گا، پولنگ کے لیے سامان کی ترسیل آج کی جائے گی۔

پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا، آزاد کشمیر کی 33 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

آزاد کشمیر الیکشن میں 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 826 پولنگ اسٹیشن حساس اور 209 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے الیکشن میں کئی ہیوی ویٹ امیدوار مدمقابل ہیں، ایل اے 15 باغ میں مشتاق منہاس اور تنویر الیاس میں مقابلہ ہوگا۔

لیپہ ویلی میں راجہ فاروق اور دیوان علی چغتائی میں جوڑ پڑے گا، ایل اے 16  شرقی باغ میں سردار میر اکبر اور قمر زمان مقابل آئیں گے۔

ادھر میرپور میں بیرسٹرسلطان کا سعید چودھری سے مقابلہ ہوگا،، ایل اے 25 میں شاہ غلام قادر، میاں وحید، گل خندان میں مقابلہ ہوگا۔