Friday, April 26, 2024

سندھ، کورونا ویکسین سے انکاری افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، موبائل سم بلاک کرنیکا فیصلہ

سندھ، کورونا ویکسین سے انکاری افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، موبائل سم بلاک کرنیکا فیصلہ
July 24, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے کورونا ویکسین سے انکاری افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، موبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے این سی اوسی کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مؤقف اپنایا کہ مسلسل کوششوں کے باوجود شہری کورونا ویکسین نہیں لگوارہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف چار مرحلوں میں کاروائی کا مطالبہ کردیا کیا گیا ہے۔