Thursday, April 18, 2024

سندھ میں سوموار سے تعلیمی ادارے، شادی ہالز ، درگاہیں اور دیگر تقریبات پر پابندی کا فیصلہ

سندھ میں سوموار سے تعلیمی ادارے، شادی ہالز ، درگاہیں اور دیگر تقریبات پر پابندی کا فیصلہ
July 23, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ میں سوموار سے تعلیمی ادارے، شادی ہالز ، درگاہیں اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے۔ پیر سے شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تعلیمی ادارے اور درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

پیر سے شاپنگ مالز ، مارکیٹوں کے اوقات صبح 6 سے شام 6 بجے تک محدود ہونگے۔ کریانہ ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔ ریسٹورنٹس کو صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔ انڈور اور آئوٹ ڈور سروس نہیں دے سکیں گے۔ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز شمارہوں گے۔ سرکاری  اور نجی  سیکٹر  میں 50 فیصد عملہ حاضر ہو گا۔

دوسری جانب سندھ بھر میں کورونا کی شرح دس فیصد سے تجاوز کر گئی۔ صوبے میں کورونا ویکسین لگوانے والے بھی وائرس کا شکار ہونے لگے۔ محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں داخل 1022 مریضوں میں 15 فیصد کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے چکے ہیں جبکہ 76 فیصد مریضوں کو ویکسین کی ایک ڈوز دی جا چکی ہے۔