Friday, April 19, 2024

حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی

حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی
July 23, 2021

حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی جبکہ 11 افراد اس وقت بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 میں حیسکو کی غفلت اور نااہلی کے سبب عید کے موقع پر صف ماتم بچھ گیا۔ ٹرانسفارمر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔

فوٹیج  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرانسفارمر پھٹنے سے زد میں آنے والے شہری جھلس اٹھے۔ مقامی افراد نے پانی اور کپڑے ڈال کر آگ بھجانے کی کوشش کی۔

حیسکو چیف نے روایتی طور پر واقعہ کا نوٹس لے کر ذمے دار افسران کو معطل کر دیا ہے لیکن اسی علاقے میں موجود دیگرٹرانسفارمر ز کوخراب حالت میں ہی چھوڑ دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے ذمےداران کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد پولیس نے حیسکو کے پانچ ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں نامز پانچ میں سے چار ملازمین خود بھی واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔