Friday, March 29, 2024

خبطی جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہو چکی ہے ، فردوس عاشق اعوان

خبطی جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہو چکی ہے ، فردوس عاشق اعوان
July 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے خبطی جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہو چکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہا شکست کے خوف سے جعلی راجکماری حواس کھو بیٹھی ہے۔ لٹو پٹو خاندان کی بہروپیہ آئیں بائیں شائیں کی بجائے آزاد کشمیر میں اپنی حکومتی کارکردگی بتائیں۔ جس نااہل راجکماری کا اپنا چچا ساتھ نہیں ،کشمیری کیوں ساتھ دیں گے؟ پورے ملک میں مافیا کو عبرتناک شکست ملی ۔ کشمیری بھی کرپٹ جماعتوں کے چہروں مہروں کو مسترد کر دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر میں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔ کشمیرکپتان کا ہو چکا ہے۔ 25 جولائی کا دن پی ٹی آئی کی جیت اور کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔