Thursday, March 28, 2024

آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم جاری

آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم جاری
July 22, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں 3 روز باقی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم جاری ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات کیلئے ضلع نیلم کی 2 نشستوں پر سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 25 نیلم 1 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 64 ہزار 231 ہے۔ مسلم لیگ ن نے شاہ غلام قادر کو میدان میں اتارا جبکہ تحریک انصاف نے گل خنداں پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا۔ پیپلز پارٹی نے دیرینہ کارکن عبدالوحید کو ایک بار پھر آزمانے کا فیصلہ کیا۔ عبدالوحید ضلع نیلم کے دونوں حلقوں ایل اے 25 اور ایل اے 26 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ حلقے میں 123 پولنگ سٹیشن اور 169 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

حلقہ ایل اے 26 نیلم 2 میں 58 ہزار 970 ووٹرز انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ مسلم لیگ ن نے راجہ بشیر کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ  مسلم کانفرنس نے یاسر کاظمی کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تحریک انصاف نے راجہ محمد الیاس کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔ حلقے میں انتخابات کیلئے کل 114 پولنگ سٹیشن جبکہ 114 ہی پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔