Friday, April 26, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کا مشن ویسٹ انڈیز ، کھلاڑی اور آفیشلز انگلینڈ سے بارباڈوس پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کا مشن ویسٹ انڈیز ، کھلاڑی اور آفیشلز انگلینڈ سے بارباڈوس پہنچ گئے
July 22, 2021

برج ٹاؤن (92 نیوز) دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔

قومی اسکواڈ بذریعہ پرواز مانچسٹر سے بارباڈوس پہنچا۔ کورونا ٹیسٹ ہونے کے بعد قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آئے گا وہ  کل سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 جولائی کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔